the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
ڈںمارک،16جون(ایجنسی) ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک مقامی اسکول کی انتظامیہ نے تدریسی اوقات میں مسلمان طلباء طالبات کی نماز کی ادائیگی پرپابندی عاید کردی ہے، جس پر مسلمان طلباء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے نہ صرف طلباء کے نماز ادا کرنے پرپابندی لگائی ہے بلکہ طالبات کے حجاب اوڑھنے کی بھی سختی سے ممانعت کردی ہے۔
کوپن ہیگن کے کسی اسکول میں مسلمان طلباء طالبات پرنماز کی ادائی اور حجاب پرپابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک دوسرے ہائی اسکول نے مسلمان طلباء کو نماز اور حجاب سے روک دیا



تھا۔
اسکول کی پرنسپل انگر مارگریٹ جنسن کا کہنا ہے کہ وقفے کے دوران مسلمان طلباء اسکول کی راہ داریوں میں مصلے بچھا کر نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس سے دوسرے طلباء کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے وقفے کے دوران اور تدریسی اوقات میں طلباء کو نماز کی ادائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اسکول انتظامیہ کے اقدام پر طلباء سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے نماز کی ادائی پرپابندی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ اسکول کی ایک مسلمان طالبہ نے'فیس بک' پر پوسٹ بیان میں بتایا کہ میری ایک کلاس فیلو نے مجھے بتایا کہ اسکول کی پرنسپل نے ہمیں نماز کی ادائی سے روک دیا ہے۔ آج کے بعد ہم نماز کی ادائی سے محروم ہوجائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.